10 نومبر 2013 - 20:30
وزیر خارجہ: ایران کے مسائل کا حل عرب ملکوں کے نقصان میں نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ساتھ ایران کے مسائل کا حل عرب ملکوں کے نقصان میں نہیں ہے۔

ابنا: محمد جواد ظریف نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا ایران اور پانچ جمع ایک  کے مذاکرات مستقبل میں عرب ملکوں کے نقصان میں ہوں گے کہا کہ ایران کا کوئي بھی قدم اس کے  ہمسایہ ملکوں کے نقصان میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشکلات کا حل سب کے بالخصوص ہمسایہ ملکوں کے فائدے میں ہے اور یہ بات غور طلب ہے کہ علاقے کے بعض ممالک کس وجہ سے ایران اور مغربی ملکوں کےدرمیان مفاہمت سے پریشان ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ ایسے حلقے ہیں جو یہ کوشش کررہے ہیں کہ علاقے کے ملکوں کے درمیان اختلافات جڑ پکڑ جائے جو کہ دیرینہ ثقافتی اور اعتقادی مشترکات کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حلقے صرف اپنے مفادات کی فکر میں ہیں اور علاقے کے مسائل اور مشکلات کے بارے میں نہیں سوچتے۔ محمد جواد ظریف نے ایران کے ہمسایہ ملکوں کو نصحیت کی کہ اختلافات اور تفرقے نہ پھیلائيں کیونکہ علاقہ نہایت  حساس حالات سے گذر رہا ہے اور اختلافات و فرقہ واریت نیز قتل و انتھا پسندی سے علاقے کو متعدد خطروں سے دوچار کردیا ہے لھذا ہمیں مستقبل پرنظر رکھ کر تمام مسائل کے بارے میں گفتگو کرنی ہوگي۔

.......

/169